نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

Punjab Police لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

مقابلے میں ہلاک ہونے والا ڈاکو اسلام آباد پولیس کا اہلکار نکلا

مقابلے میں ہلاک ہونے والا ڈاکو اسلام آباد پولیس کا اہلکار نکلا وفاقی دارالحکومت کے علاقے سیکٹر آئی ایٹ میں ڈکیتی کے واردات کے دوران مقابلے میں ہلاک ہونے والا ڈاکو  پولیس کا اہلکار نکلا کے  نجی ٹی وی   مطابق اسلام آباد کے آئی ایٹ سیکٹر میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہوا تھا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہوئے تھے۔ واردات کے بعد ڈاکوو¿ں فرار ہوئے تو پولیس نے پیچھا کر کے فائرنگ کی تھی اور ایک ڈاکو مارا گیا تھا۔ ڈکیتی میں ہلاک ہونے والا شخص اسلام آباد پولیس کا ملازم نکلا، جس کی شناخت اشرف سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق اشرف انسداد دہشتگردی فورس کا ملازم تھا، ملزم ڈیوٹی کے بعد اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ڈکیتیاں کرتا تھ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس مقابلے کے بعد ملزم کے فرار ہونے والے ساتھی ڈاکوو¿ں پر بھی پولیس ملازم ہونے کا شبہ ہے۔ پولیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں

ٹک ٹاک کے جنون نے پولیس اہلکار کی جان لے لی، 2 طالبات گرفتار

ٹک ٹاک کے جنون نے پولیس کانسٹیبل حسن شہراد کی جان لے لی۔ گجرات میں ٹک ٹاک کے جنون نے 35 سالہ   پولیس کانسٹیبل حسن شہراد کی جان لے لی۔ پولیس نے قتل میں ملوث گجرات یونیورسٹی کی 2 طالبات کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔ یونیورسٹی روڈ پر تھانہ اے ڈویژن میں تعینات کانسٹیبل حسن شہزاد کی لاش اس کی اپنی ہی گاڑی سے برآمد ہوئی۔ پولیس نے جاں بحق اہلکار کے موبائل ڈیٹا کی مدد سے ملزموں کو گرفتار کرلیا، جن میں دو طالبات رئیسہ جاوید، لائبہ اورساتھی طالب علم ولید الحسن شامل ہیں   مقتول تھانہ اے ڈویژن میں میں تعینات تھا، دو روز سے چھٹی پر تھا، کانسٹیبل حسن شہزاد رینٹ پر گاڑی دینے کا بھی کام کرتا تھا۔ ابتدائی تفتیش میں طالبات نے اعتراف کیا کہ وہ جاں بحق کانسٹیبل کی گاڑی پر 2 روز قبل لاہور گئی تھیں، واپسی پر ٹک ٹاک بناتے ہوئے اچانک گولی چل گئی جو اہلکار کے سر میں جالگی۔ وہ گاڑی میں اس کی لاش اور پستول چھوڑ کر یونیورسٹی ہاسٹل بھاگ آئے ۔