نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

Marvi Sirmed Pakistani journalist لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

مجھے جنسی زیادتی کی دھمکیاں مل رہی ہیں

مجھے جنسی زیادتی کی دھمکیاں مل رہی ہیں   خلیل الرحمان قمر کے ساتھ لائیو ٹی وی شو کے دوران تلخ کلامی کے بعد سماجی کارکن ماروی سرمد نئی مصیبت میں پھنس گئیں سماجی کارکن ماروی سرمد نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ کچھ لوگوں نے ان کا موبائل نمبر اور ای میل ایڈریس سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لیک کردیا ہے۔ ماروی سرمد کے مطابق نمبر اور ای میل لیک ہونے کے بعد سے انہیں مختلف لوگوں کی جانب سے دھمکی آمیز پیغامات بھیجے جارہے ہیں۔ انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور قتل کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔ ماروی سرمد نے بتایا کہ انہیں ایک گھنٹے کے دوران گالیوں اور دھمکیوں پر مبنی اوسطاً 10 ہزار پیغامات موصول ہورہے ہیں

سوشل میڈیا پر خلیل الرحمن قمر کے انٹرویو کے دوران ماروی سرمد کے ساتھ رویے پر تنقید

  سوشل میڈیا پر خلیل الرحمن قمر کے انٹرویو کے دوران ماروی سرمد کے ساتھ رویے پر تنقید، عورت مارچ کے نعرے اور پوسٹر زیرِ بحث                    <script data-ad-client="ca-pub-2171488997254233" async src="https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js"></script> پاکستانی ٹی وی چینلز کے ٹاک شوز کے دوران مہمانوں کے بیچ گرما گرمی کوئی نئی بات نہیں لیکن گذشتہ روز ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر اور انسانی حقوق کی کارکن ماروی سرمد کے درمیان لفظوں کی ایک جنگ سوشل میڈیا پر بحث کا باعث بن رہی ہے۔ یہ واقعہ نیو نیوز کے ایک پروگرام پر پیش آیا جس میں عورت مارچ کے حق اور مخالفت میں دلائل دیے جا رہے تھے۔ خواتین کی ریلی 8 مارچ کو ہونے جا رہی ہے لیکن اس سے قبل ہی اسلام آباد میں کچھ افراد نے ایک   دیوار پر بنی تصویر پر سیاہی مل کر اسے خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔ سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے خلیل الرحمن قمر کی جانب سے ماروی سرمد کے لیے نفرت انگیز الفاظ کے استعمال پر ایسے رویو...