وزارت داخلہ نے پٹرول پمپ، ڈرائیورز ہوٹل کھولنے کیلئے پولیس کو مراسلہ جاری کردیا قومی اور صوبائی شاہراہوں پر آٹوورکشاپس، سپیئرپارٹس کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ نوٹیفکیشن جاری پٹرول پمپ ، ڈرائیورز ہوٹل کھولنے کیلئے پولیس کو مراسلہ جاری کردیا گیا ، تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے پولیس کو مراسلہ جاری کیا گیاہے کہ پیٹرول پمپ اور ڈرائیورز ہوٹلز کو بند نہ کرایا جائے۔ قومی اور صوبائی شاہراہوں پر آٹوورکشاپس ، ڈرائیورز ہوٹل اور سپیئرپارٹس کی دکانیں کھولی رہیں گی۔ وزیراعظم کی جانب سے سفری اجازت دینے کے بعد محکمہ داخلہ کی جانب سے آئی جی پنجاب کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔مراسلہ میں لکھا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق ہائی وے پر مسافروں کو سہولیات فراہم کی جائیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے ایک نوٹی فیکشن جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کم اسٹاف اورحفاظتی انتظامات کے ساتھ بڑی صٓنعتوں کو کھولنے کی اجازت ہوگی۔ ...