نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

پاکستان کے ہسپتال جہاں کرونا وائرس کے ٹیسٹ مفت ہوتے ہیں

  پاکستان کے ہسپتال جہاں کرونا وائرس کے ٹیسٹ مفت ہوتے ہیں تفصیلات سامنے آگئیں وزارت صحت کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ اگر کسی کو بخار، خشک کھانسی یا سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے تو فوراً ہیلپ لائن 1166 پر کال کریں یا اپنے معالج سے رابطہ کریں۔ حکومت کی جانب سے کچھ نامزد ہسپتالوں میں یہ ٹیسٹ مفت کیے جا رہے ہیں جہاں سے 48 گھنٹوں میں رپورٹ مل سکتی ہے پنجاب میں سروسز ہسپتال لاہور، بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی، نشتر ہسپتال ملتان، علامہ اقبال میموریل ہسپتال سیالکوٹ، علامہ اقبال میموریل ہسپتال فیصل آباد، الائیڈ ہسپتال، شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان اور سندھ میں سرکاری ہسپتال، سول ہسپتال، جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر، پرائیوٹ ہسپتال، آغا خان یونیورسٹی ہسپتال، ڈاؤ میڈیکل کالج شامل ہیں۔ اسی طرح بلوچستان میں کوئٹہ میں فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال سے جبکہ خیبرپختونخوا میں محمد ٹیچنگ ہسپتال، جناح ٹیچنگ ہسپتال، پرائم ٹیچنگ ہسپتال، پین لیس ہسپتال، خلیل ہسپتال، ضیاء میڈیل کمپلکس، مرسی ٹیچنگ ہسپتال، کویت ٹیچنگ، نصیر ٹیچنگ ہسپتال، ایم ایس ایف ہسپتال، آفریدی م...

الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر خارجہ شاہ محمود کوشوکاز نوٹس جاری کردیا

الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر خارجہ شاہ محمود کوشوکاز نوٹس جاری کردیا میڈیا رپورٹس کے مطابق 10 مارچ کو پی ایس 52 عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے ٹیلی فونک خطاب کیا تھا اور اپنے عقیدت مندوں سے جی ڈی اے کے امیدوارارباب غلام رحیم کیلئے ووٹ مانگے تھے ۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر خارجہ شاہ محمود کوشوکاز نوٹس جاری کردیا،الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیم نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو نوٹس دیا،الیکشن کمیشن نے شاہ محمود قریشی کو نوٹس پر جواب جمع کرانے کا حکم دیدی

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھونچال ،اربوں ڈوب گئے

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھونچال ،اربوں ڈوب گئے کراچی سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک ہی دن میں چار فیصد کمی ہوگئی ہے۔شدیدمندی کے باعث بازار حصص ایک ہی ہفتے میں دوسری بار منجمد ہوگیا اور کاروبار پینتالیس منٹ کیلئے روک دیا گیا۔دوران کاروبار ایک ہزار تین سو سے 48 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے اور مارکیٹ مسلسل ڈاون جارہی ہے۔ہنڈرڈ انڈیکس 34ہزار400سے بھی نیچے آگیا اور36,348.99پر ٹریڈ کررہاہے

مقابلے میں ہلاک ہونے والا ڈاکو اسلام آباد پولیس کا اہلکار نکلا

مقابلے میں ہلاک ہونے والا ڈاکو اسلام آباد پولیس کا اہلکار نکلا وفاقی دارالحکومت کے علاقے سیکٹر آئی ایٹ میں ڈکیتی کے واردات کے دوران مقابلے میں ہلاک ہونے والا ڈاکو  پولیس کا اہلکار نکلا کے  نجی ٹی وی   مطابق اسلام آباد کے آئی ایٹ سیکٹر میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہوا تھا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہوئے تھے۔ واردات کے بعد ڈاکوو¿ں فرار ہوئے تو پولیس نے پیچھا کر کے فائرنگ کی تھی اور ایک ڈاکو مارا گیا تھا۔ ڈکیتی میں ہلاک ہونے والا شخص اسلام آباد پولیس کا ملازم نکلا، جس کی شناخت اشرف سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق اشرف انسداد دہشتگردی فورس کا ملازم تھا، ملزم ڈیوٹی کے بعد اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ڈکیتیاں کرتا تھ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس مقابلے کے بعد ملزم کے فرار ہونے والے ساتھی ڈاکوو¿ں پر بھی پولیس ملازم ہونے کا شبہ ہے۔ پولیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں

ٹک ٹاک کے جنون نے پولیس اہلکار کی جان لے لی، 2 طالبات گرفتار

ٹک ٹاک کے جنون نے پولیس کانسٹیبل حسن شہراد کی جان لے لی۔ گجرات میں ٹک ٹاک کے جنون نے 35 سالہ   پولیس کانسٹیبل حسن شہراد کی جان لے لی۔ پولیس نے قتل میں ملوث گجرات یونیورسٹی کی 2 طالبات کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔ یونیورسٹی روڈ پر تھانہ اے ڈویژن میں تعینات کانسٹیبل حسن شہزاد کی لاش اس کی اپنی ہی گاڑی سے برآمد ہوئی۔ پولیس نے جاں بحق اہلکار کے موبائل ڈیٹا کی مدد سے ملزموں کو گرفتار کرلیا، جن میں دو طالبات رئیسہ جاوید، لائبہ اورساتھی طالب علم ولید الحسن شامل ہیں   مقتول تھانہ اے ڈویژن میں میں تعینات تھا، دو روز سے چھٹی پر تھا، کانسٹیبل حسن شہزاد رینٹ پر گاڑی دینے کا بھی کام کرتا تھا۔ ابتدائی تفتیش میں طالبات نے اعتراف کیا کہ وہ جاں بحق کانسٹیبل کی گاڑی پر 2 روز قبل لاہور گئی تھیں، واپسی پر ٹک ٹاک بناتے ہوئے اچانک گولی چل گئی جو اہلکار کے سر میں جالگی۔ وہ گاڑی میں اس کی لاش اور پستول چھوڑ کر یونیورسٹی ہاسٹل بھاگ آئے ۔

مجھے جنسی زیادتی کی دھمکیاں مل رہی ہیں

مجھے جنسی زیادتی کی دھمکیاں مل رہی ہیں   خلیل الرحمان قمر کے ساتھ لائیو ٹی وی شو کے دوران تلخ کلامی کے بعد سماجی کارکن ماروی سرمد نئی مصیبت میں پھنس گئیں سماجی کارکن ماروی سرمد نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ کچھ لوگوں نے ان کا موبائل نمبر اور ای میل ایڈریس سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لیک کردیا ہے۔ ماروی سرمد کے مطابق نمبر اور ای میل لیک ہونے کے بعد سے انہیں مختلف لوگوں کی جانب سے دھمکی آمیز پیغامات بھیجے جارہے ہیں۔ انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور قتل کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔ ماروی سرمد نے بتایا کہ انہیں ایک گھنٹے کے دوران گالیوں اور دھمکیوں پر مبنی اوسطاً 10 ہزار پیغامات موصول ہورہے ہیں

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے صاحبزادے کی شادی کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

سول سوسائٹی کی جانب سے سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے صاحبزادے کی شادی کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا سول سوسائٹی کی جانب سے محمد طاہر کی وساطت سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ایک ایسے وقت میں جب ملک معاشی بحران کا شکار ہے  ایسے میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے صاحبزادے کی شادی پر ہونے والے اخراجات نے قوم کو چونکا دیا ہے، یقینا یہ بات ان کا ذاتی فعل تصور کی جائے گی  لیکن انہیں قومی مفاد میں بتانا چاہیے کہ ان کے اخراجات معلوم آمدن سے زائد نہیں ہیں سابق چیف جسٹس کے صاحبزادے کی شادی میں شرکت کیلئے پوری سپریم کورٹ کو ہی لاہور منتقل کردیا گیا جو اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے جس کی پاکستان تو کیا کسی اور ریاست میں بھی مثال نہیں ملتی۔ سپریم کورٹ کے ججز نے ایک ایسے ریٹائرڈ جج کے بیٹے کی شادی میں شرکت کیلئے سرکاری وسائل کا استعمال کیا جس کی ساکھ پر سوالات ہیں