نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

پشاور میں درس قرآن سے متعلق انتہائی معمولی سی بات پر جھگڑا، 4افراد جاں بحق

Gun in Hand Images, Stock Photos & Vectors | Shutterstock
پشاور میں نماز کے بعد درس قرآن کے معاملے پر تنازع کے بعد فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور خاتون سمیت 4 زخمی ہوگئے۔ ڈان نیوز کے مطابق جمعرات کی شب تھانہ متھرا کی حدود میں مزمل گروپ نے مسجد میں نماز عشا کے بعد درس قرآن کے معاملے میں پیدا ہونے والے تنازع کے بعد طیش میں آکر مخالف گروپ کے اشفاق احمد کے گھر پر فائرنگ کردی ۔
فائرنگ سے 3 افراد موقع پر جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم دوران علاج ایک اور شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا
بدھ کی شب مسجد میں نماز عشا کے بعد مزمل گروپ کے لوگوں نے درس قرآن میں شامل ہوئے بغیر جانا چاہا تو اشفاق احمد گروپ کے لوگوں نے ان سے اس کی وجہ پوچھی۔مزل نے غصے میں آکر سخت جواب دیا جس پر دونوں گروپوں کے درمیان پہلے تلخ کلامی ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے ہاتھا پائی میں بدل گئی۔
مسجد میں موجود دیگر لوگوں نے دونوں گروپوں کے درمیان معاملے کو رفع دفع کرا دیا، تاہم مزمل گروپ کے لوگوں کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا اور انہوں نے انتہائی قدم اٹھایا۔پولیس نے اشفاق احمد کی مدعیت میں فائرنگ کے مرکزی ملزم مزمل سمیت متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج لیا ہے جو واردات کے بعد سے غائب ہیں۔ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) رورل کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

پنجاب آرازی ریکارڈ سنٹرز کے پتے اور رابطہ نمبر (ARC's) Punjab Arazi Record Centers addresses and contact numbers

  (ARC's) ارازی ریکارڈ  سنٹرز کی تفصیلات پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی (PLRA) صوبے بھر میں تحصیل سطح پر اپنے 151 اراضی ریکارڈ سنٹرز، 59 قانونگوئی آرازی ریکارڈ سینٹرز (QARC's) اور 20 موبائل اراضی ریکارڈ سینٹرز (MARC's) کے ذریعے خدمات فراہم کر رہی ہے۔ ضلع حافظ آباد اے آر سی، تحصیل حافظ آباد ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس، ضلع حافظ آباد (042)-99093000 Ext: 58310 اے آر سی، تحصیل پنڈی بھٹیاں تحصیل کمپلیکس کی نئی عمارت، نزد جوڈیشل کمپلیکس، ضلع حافظ آباد (042)-99093000 Ext: 58210 اے آر سی، تحصیل حافظ آباد ونیکی تارڑ، یونائن کونسل آفس وانکی تارڑ، ضلع حافظ آباد (042)-99093000 Ext: 58110 قانونگوئی (جالاپور بھٹیاں)  اے آر سی یونین کونسل آفس دیہی علاقہ، بند روڈ، وزیرآباد روڈ، جلال پور بھٹیاں تحصیل پنڈی بھٹیاں، ضلع حافظ آباد ضلع بہاولپور بہاولپور سٹی ، کالی پلی سٹاپ ریسکیو 1122 آفس کے قریب، ائیرپورٹ روڈ، ضلع بہاولپور (042)-99093000 Ext: 62310 بہاولپور صدر نزد بغداد الجدید پولیس اسٹیشن، ائیرپورٹ روڈ، ضلع بہاولپور (042)-99093000 Ext: 62210 اے آر سی، تحصیل حاصل پور نزد پی ٹی سی ایل ایکسچینج، ضلع ب...

رمضان 2026: سب سے چھوٹے اور طویل ترین روزے کہاں ہیں؟

رمضان 2026: سب سے چھوٹے اور طویل ترین روزے کہاں ہیں؟ دنیا بھر میں رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اور مسلمان بدھ (18 فروری) یا جمعرات (19 فروری) کو اپنا روزہ شروع کریں گے۔ تاریخیں اس بات پر منحصر ہوتی ہیں کہ آپ دنیا کے کس حصے میں رہتے ہیں۔ رمضان اسلامی کیلنڈر کا نواں مہینہ ہے اور مسلمانوں کے لیے اس کی بے حد اہمیت ہے۔ ہر سال لاکھوں مسلمان طلوعِ آفتاب سے غروبِ آفتاب تک روزہ رکھتے ہیں۔ اسلام میں روزہ ہجری کے دوسرے سال، یعنی پیغمبر اسلام کی مکہ سے مدینہ ہجرت کے دوسرے سال فرض کیا گیا۔ اس کے بعد سے دنیا بھر کے مسلمان اس عبادت کو ادا کر رہے ہیں۔ رمضان کا آغاز قمری کیلنڈر کے مطابق ہوتا ہے، اسی لیے گریگورین کیلنڈر میں اس کی تاریخ ہر سال تقریباً 11 دن پہلے آ جاتی ہے۔ جغرافیہ روزے کی مدت کو کیسے متاثر کرتا ہے؟ دن کے اجالے کے اوقات ہر مقام پر مختلف ہوتے ہیں اور یہ خطِ استوا سے فاصلے پر منحصر ہوتے ہیں۔ اس وقت جنوبی نصف کرہ میں موسمِ گرما ہے، اس لیے: دن لمبے ہیں راتیں چھوٹی ہیں ➡️ نتیجتاً روزے طویل ہوتے ہیں جبکہ شمالی نصف کرہ میں موسمِ سرما ہے: دن چھوٹے ہیں راتیں لمبی ہیں ➡️ روزے ن...

پنجاب کے صوبائی محکموں اور لوکل گورنمنٹ کے رابطہ نمبر

    Punjab Local Government Contact Numbers Commissioners Bahawalpur Division Telephone   062-9250061 062-9250062 Fax   062-9250073 Dera Ghazi Khan Division Telephone   064-9260467 064-9260468 064-2466377 Fax   064-9260469 Faisalabad Division Telephone   041-9201717 041-9201718 041-9201703 Fax   041-9201719 Gujranwala Division Telephone   055-9201326 055-9201327 Fax   055-9201329 Lahore Division Telephone   042-99214322 042-99214326 Fax   042-99214334 Multan Division Telephone   061-9200044 061-9200047 061-9200048 Fax   061-9200971 Rawalpindi Division Telephone   051-9292506 051-9292507 051-9270611 Fax   051-9270687 Sahiwal Division Telephone   040-9200491 Fax   040-9200492 Sargodha Division Telephone   048-9230721 048-9230722 Fax   048-9230720> ...