نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

آسٹریلیا کی نئی 10 سالہ امیگریشن پالیسی کیا ہے اور آسٹریلیا جانے کے خواہاں پاکستانیوں کے لیے اس میں خاص کیا ہے؟

 



آسٹریلیا کی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ دو برسوں میں مشکلات کا شکار آسٹریلین امیگریشن نظام میں بہتری لانے کے لیے ملک میں آنے والے غیرملکیوں کی تعداد نصف کر دیں گے۔

یہ اعلان پیر کو ملک کی ’10 سالہ مائیگریشن سٹریٹیجی کی تقریب رونمائی پر کیا گیا ہے جس کے باعث عارضی ویزوں پر آسٹریلیا میں مقیم غیر ملکی طلبا کے سب سے زیادہ متاثر ہونے کے امکانات ہیں۔

کسی بھی ملک کی مائیگریشن پالیسی میں تبدیلی وہاں مقیم غیرملکیوں یا وہاں جانے کے خواہاں افراد کے لیے ایک انتہائی اہم خبر ہوتی ہے۔ سڈنی میں مقیم ڈاکٹر عائشہ جہانگیر کے پاس بھی ایسے افراد کا تانتا بندھا ہوا ہے جو اس نئی پالیسی کے حوالے سے رہنمائی لینا چاہتے ہیں۔

ڈاکٹر عائشہ جہانگیر سڈنی کی یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے سینٹر فار میڈیا ٹرانزیشن میں بطور پوسٹ ڈاکٹریٹ ریسرچ فیلو کام کر رہی ہیں اور ماضی میں وہ ایک مائیگریشن ایجنسی کے ساتھ تین سال تک منسلک بھی رہی ہیں۔
انھوں نےاس پالیسی کے حوالے سے جاری بحث اور آسٹریلیا میں مائیگریشن سٹریٹجی کے حوالے سے عمومی ماحول کا احاطہ کیا ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ ’ابھی پالیسی آئے 48 گھنٹے ہوئے ہیں تو کافی بے یقینی موجود ہے اور لوگ الجھن کا شکار ہیں۔‘’انھیں یہ سمجھ نہیں آ رہی ہے کہ یہ پالیسی انھیں کس طرح سے متاثر کر سکتی ہے۔ کیا وہ تارکین وطن جن کے ویزے ابھی پراسیسنگ میں ہیں، کیا وہ بھی متاثر ہوں گے؟‘

ایسا صرف ڈاکٹر عائشہ کے ساتھ ہی نہیں ہوا بلکہ سڈنی میں ہی مقیم پاکستانی طالبعلم عمار رندھاوا نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پالیسی آنے کے بعد سے انھیں دو سے تین کالز آ چکی ہیں۔’یہ ایسے پاکستانی طلبا کی کالز تھیں جن کے 

ویزوں کو (اس پالیسی کے بعد) منسوخی کا خطرہ لاحق ہے۔

’وہ اب پی ایچ ڈیز میں داخلہ لینے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ آسٹریلوی حکومت نے کہا ہے کہ ہمیں ہنرمند افراد کی ضرورت ہے۔‘

عمار خود کورونا کی عالمی وبا سے قبل آسٹریلیا اعلیٰ تعلیم کی غرض سے گئے تھے اور گذشتہ پانچ سال سے سڈنی میں ہی مقیم ہیں۔ اب وہ اپنا ماسٹرز کر چکے ہیں اور پی ایچ ڈی کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

عمار بتاتے ہیں کہ ان کو کالز کرنے والوں میں سے کچھ تو واقعی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہاں ہیں لیکن کچھ ایسے ہیں جو صرف ایسا ویزا کے لیے کرنا چاہتے ہیں۔ ’لیکن وہ پھر بھی پی ایچ ڈے کے لیے پروپوزل لکھنا چاہتے ہیں یا ایسے شعبوں میں داخلہ لینا چاہتے ہیں جن کی آسٹریلوی حکومت کو ضرورت ہے۔‘

خیال رہے کہ آسٹریلیا کے ادارۂ شماریات کے مطابق گذشتہ ایک سال کے دوران ملک میں آنے والے غیر ملکی تارکین وطن افراد کی تعداد پانچ لاکھ دس ہزار رہی ہے جبکہ کووڈ کی پابندیاں لاگو ہونے سے قبل یہ تعداد سالانہ ڈھائی لاکھ کے لگ بھگ ہوا کرتی تھی۔


لیکن یہ نئی دس سالہ پالیسی کیا ہے، اسے آسٹریلوی حکومت کی جانب سے اب کیوں لاگو کیا گیا ہے اور اس کے بارے میں آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی کیا سوچ رہے ہیں، آئیے جانتے ہیں۔
نئی پالیسی کیا ہے؟
تو قصہ مختصر یہ کہ آسٹریلوی حکومت نے پیر کو نئی دس سالہ مائیگریشن سٹریٹیجی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسے جون 2025 تک غیرملکیوں کے ملک میں داخلے کی سالانہ تعداد کم کر کے ڈھائی لاکھ تک محدود کرنے کی امید ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آسٹریلیا میں اس وقت لگ بھگ ساڑھے چھ لاکھ غیر ملکی طلبا مقیم ہیں اور ان میں سے بیشتر پہلے عارضی ویزے (سٹوڈنٹ ویزا) کی میعاد پوری ہونے کے بعد دوسرے ویزا حاصل کر کے یہاں مقیم ہیں۔

نئے منصوبے کے تحت بین الاقوامی طلبا اور کم ہنر والے ورکرز کے ویزا قواعد کو مزید سخت کیا جائے گا۔

اب بھی ملک میں ہنر مند ورکرز کی کمی ہے اور ان کی ملک میں آمد کے حوالے سے اب بھی مشکلات موجود ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ اس سے پہلے موجود ’عارضی سکلز شارٹج‘ ویزا کی جگہ ’سکلز ان ڈیمانڈ‘ ویزا کا اجرا کیا جائے گا۔ اس چار سال پر محیط ویزا کے لیے تین مختلف راستے ہوں گے۔ ایک راستہ ’سپیشلسٹ سکلز‘ رکھنے والے افراد کے لیے ہو گا اور اس کے ذریعے ٹیکنالوجی اور توانائی کے شعبوں سے منسلک انتہائی باصلاحیت افراد کو آسٹریلیا بلانے کی کوشش کی جائے گی۔

ایک راستہ ’کور سکلز‘ یعنی بنیادی صلاحیتوں کے حوالے سے ہو گا جس میں شعبوں کی فہرست کو آسٹریلوی مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے اعتبار سے تبدیل کیا جاتا رہے گا۔ لیکن اس راستے سے ورک فورس کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔

تیسرا راستہ ’ضروری صلاحیتوں‘ کے حوالے سے ہے یعنی ہیلتھ کیئر جیسے شعبے جہاں ورکرز کی کمی ہے۔ اس کے حوالے سے تفصیلات ابھی زیرِ غور ہیں۔

ان نئے قوانین میں بین الاقوامی طلبا کے لیے انگریزی زبان کے ٹیسٹ یعنی آئلٹس کے حوالے سے سخت معیار رکھے گئے ہیں۔

یعنی پہلے جہاں گریجویٹ ویزا کے لیے آئلٹس 6 بینڈ کی ضرورت ہوتی تھی اب وہ بڑھا کر 6.5 کر دی گئی ہے۔ جبکہ سٹوڈنٹ ویزا کے لیے آئلٹس کی شرط 5.5 سے بڑھا کر 6 کر دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ دوسری مرتبہ ویزا کی درخواست دینے والوں سے مزید سوالات کیے جائیں گے۔ اس دوران انھیں یہ ثابت کرنا ہو گا کہ مزید پڑھائی سے انھیں اپنے کریئر یا اپنی تعلیم میں بہتری لانے میں کیسے مدد مل سکے گی۔

ایسے تارکینِ وطن جن کے پاس ’مخصوص‘ یا ’ضروری‘ ہنر موجود ہیں ان کے لیے ویزا حاصل کرنے کے طریقے بھی بہتر کیے گئے ہیں تاکہ انھیں مستقل رہائش حاصل کرنے کے لیے بہتر مواقع دیے جا سکیں۔

آسٹریلیا کے وزیر داخلہ کلیئر او نیل کا کہنا تھا کہ نئی پالیسی سے آسٹریلیا میں ایسے ہنر مند افراد کو آنے کا موقع ملے گا جن کی ملک کو زیادہ ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ جو لوگ پہلے سے ہی ملک میں رہ رہے ہیں، کام کر رہے ہیں اور پڑھ رہے ہیں ان کے استحصال کا خاتمہ کیا جا سکے گی۔
’جعلی‘ کالجز اور جھانسے میں آنے والے طلبا
آسٹریلیا کی حکومت کی جانب سے ایک اصطلاح ’بیک ڈور‘ کے بارے میں بھی اس 99 صفحات پر مشتمل سٹریٹجی میں بار بار بات کی گئی ہے جس کے ذریعے مختلف ’جعلی‘ کالجز طلبا کو آسٹریلیا لے آتے ہیں لیکن پھر ان کی ان ڈگریوں کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا ہے۔

ان ’جعلی‘ کالجز کے حوالے سے آسٹریلیا کے مقامی اخبارات سے لے کر حکومتی سطح پر پہلے بھی بات کی جاتی رہی ہے لیکن اس مرتبہ حکومت ایک مربوط کریک ڈاؤن کا عندیہ دے رہی ہے۔


اس بارے میں ڈاکٹر عائشہ نےہت تفصیل سے بات کی ہے۔

’ہوتا یہ ہے کہ یہ کالجز یا ادارے طلبا کو آسٹریلیا لانے میں مدد تو کر دیتے ہیں لیکن یہاں کی جو ورک فورس ہے اس میں ان کی جگہ نہیں بن پاتی۔‘

’کیونکہ یہاں مقابلہ صرف ایک قصبہ یا ایک شہر کے لوگوں کے درمیان نہیں بلکہ دنیا بھر سے آنے والے لوگوں کے درمیان ہوتا ہے۔‘

عائشہ کہتی ہیں کہ ’تو پھر یہ تارکینِ وطن عام طور پر نظام میں فٹ نہیں ہو پاتے بلکہ بوجھ بن جاتے ہیں اور ان کے لیے مستقل طور پر عارضی‘ کی اصطلاح استعمال ہونے لگتی ہے۔

ہم نے سڈنی اور میلبرن میں مقیم ایسے ہی چند پاکستانی طلبا سے بات کرنے کی کوشش کی جو ان کالجز کے ذریعے آسٹریلیا آئے تھے اور اب اوبر چلا کر گزر بسر کر رہے ہیں اور اس تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔ اکثر طلبا نے ہم سے بات کرنے سے انکار کیا تاہم ایک طالبعلم نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ہم سے مختصر بات کی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ وہ کیسے بھاری رقم کے عوض کئی سال پہلے آسٹریلیا آئے تھے لیکن پھر نہ صحیح طریقے سے پڑھائی پر توجہ دے سکے اور نہ ہی اتنا کما سکے کہ کسی اچھی یونیورسٹی میں داخلہ لے سکیں۔

انھوں نے بتایا کہ ’اب ہم پھنسے ہوئے ہیں، حکومت کو چاہیے کہ ہمارے ساتھ جنھوں نے زیادتی کی ہے ان پر کریک ڈاؤن ضرور کرے لیکن ہمیں کوئی رعایت دے۔‘



تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

پنجاب آرازی ریکارڈ سنٹرز کے پتے اور رابطہ نمبر (ARC's) Punjab Arazi Record Centers addresses and contact numbers

  (ARC's) ارازی ریکارڈ  سنٹرز کی تفصیلات پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی (PLRA) صوبے بھر میں تحصیل سطح پر اپنے 151 اراضی ریکارڈ سنٹرز، 59 قانونگوئی آرازی ریکارڈ سینٹرز (QARC's) اور 20 موبائل اراضی ریکارڈ سینٹرز (MARC's) کے ذریعے خدمات فراہم کر رہی ہے۔ ضلع حافظ آباد اے آر سی، تحصیل حافظ آباد ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس، ضلع حافظ آباد (042)-99093000 Ext: 58310 اے آر سی، تحصیل پنڈی بھٹیاں تحصیل کمپلیکس کی نئی عمارت، نزد جوڈیشل کمپلیکس، ضلع حافظ آباد (042)-99093000 Ext: 58210 اے آر سی، تحصیل حافظ آباد ونیکی تارڑ، یونائن کونسل آفس وانکی تارڑ، ضلع حافظ آباد (042)-99093000 Ext: 58110 قانونگوئی (جالاپور بھٹیاں)  اے آر سی یونین کونسل آفس دیہی علاقہ، بند روڈ، وزیرآباد روڈ، جلال پور بھٹیاں تحصیل پنڈی بھٹیاں، ضلع حافظ آباد ضلع بہاولپور بہاولپور سٹی ، کالی پلی سٹاپ ریسکیو 1122 آفس کے قریب، ائیرپورٹ روڈ، ضلع بہاولپور (042)-99093000 Ext: 62310 بہاولپور صدر نزد بغداد الجدید پولیس اسٹیشن، ائیرپورٹ روڈ، ضلع بہاولپور (042)-99093000 Ext: 62210 اے آر سی، تحصیل حاصل پور نزد پی ٹی سی ایل ایکسچینج، ضلع ب...

شدید گرمی سے بچنا: پاکستان کے موسم گرما کے لیے رہنمائی

پاکستان کا موسم گرما ایک ایسی قوت ہے جو تشویشناک ہے۔ سندھ کی گرمی کی لہروں سے لے کر کراچی کے مرطوب ساحلی علاقوں اور پنجاب کے بنجر میدانوں تک، ملک میں انتہائی درجہ حرارت کا سامنا ہے جو اکثر 45 ° C (113 ° F) سے تجاوز کر جاتا ہے۔ موسم گرما جہاں تعطیلات، آموں اور تہوار کی شاموں کے مواقع لاتا ہے، وہیں یہ محفوظ اور صحت مند رہنے کے لیے بھی چوکسی کا تقاضا کرتا ہے۔ یہ گائیڈ پاکستان کے موسم گرما کی باریکیوں، ضروری احتیاطی تدابیر، حفاظتی اقدامات، اور عملی تقاضوں کو دریافت کرتا ہے تاکہ آپ کو اعتماد کے ساتھ موسم میں تشریف لے جانے میں مدد ملے۔ پاکستان کے سمر سیزن کو سمجھنا پاکستان کی آب و ہوا تمام خطوں میں نمایاں طور پر مختلف ہوتی ہے، لیکن گرمیاں عالمی سطح پر شدید ہوتی ہیں۔ موسم عام طور پر اپریل سے ستمبر تک رہتا ہے، مئی اور جولائی کے درمیان چوٹی کی گرمی کے ساتھ۔ یہاں کیا توقع کی جائے اس کی ایک خرابی ہے: درجہ حرارت کی انتہا : میدانی علاقے (پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا کے کچھ حصے): درجہ حرارت اکثر 40 ° C سے اوپر بڑھ جاتا ہے، جیکب آباد اور سبی جیسے شہروں میں ایشیاء میں سب سے زیادہ درجہ حرارت (50 ° C سے ...

واٹس ایپ کے نئے فیچرز جو آپ سے پوشیدہ ہیں – جانیں کہ انہیں کیسے استعمال کیا جائے۔

آج کی تیز رفتار دنیا میں، WhatsApp ہماری زندگی کا ایک لازمی حصہ بن گیا ہے۔ چاہے یہ دوستوں کے ساتھ ملنا ہو، کام کے مواصلات کا انتظام کرنا ہو، یا محض میمز کا اشتراک کرنا ہو، WhatsApp دنیا کو مربوط رکھتا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ، واٹس ایپ نے صارف کے تجربے کو بڑھانے کے لیے مسلسل نئی اپ ڈیٹس متعارف کرائی ہیں۔ تاہم، ان میں سے بہت سی نئی خصوصیات اکثر اوسط صارف سے پوشیدہ رہتی ہیں! اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ WhatsApp کے بارے میں سب کچھ جانتے ہیں تو دوبارہ سوچیں۔ کچھ نئے اضافے کو مینو کے پیچھے ہٹا دیا جاتا ہے یا اپنی پوری صلاحیت کو غیر مقفل کرنے کے لیے تھوڑی سی کھدائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس بلاگ پوسٹ میں، ہم WhatsApp کی تازہ ترین پوشیدہ خصوصیات کا پتہ لگائیں گے اور آپ کو ان کو استعمال کرنے کا طریقہ دکھائیں گے — تاکہ آپ منحنی خطوط سے آگے رہ سکیں! 1. پیغام میں ترمیم کرنا: ٹائپنگ کی غلطیوں کو الوداع کہیں۔ کیا کبھی کوئی پیغام بھیجا اور فوری طور پر ٹائپنگ کی غلطی دیکھی؟ خوشخبری — واٹس ایپ اب آپ کو بھیجے گئے پیغامات میں ترمیم کرنے دیتا ہے! اسے استعمال کرنے کا طریقہ : جس پیغام میں آپ ترمیم کرنا چاہتے ہیں ...