نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

2020 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

نواب آف کالا باغ ملک امیر محمد خان

نواب آف کالا باغ ملک امیر محمد خان نواب آف کالا باغ ملک امیر محمد خان: سیاہ و سفید کے مالک سیاستدان جو اپنے بیٹے کے ہاتھوں قتل ہوئے   ’بھیگے بادام اور گاجریں‘ نواب آف کالا باغ ملک امیر محمد خان کی صبح جسم و جاں میں توانائی کے خزانے بھر دینے والی اِن نعمتوں سے ہوا کرتی تھی۔ 26 نومبر 1967 کی صبح بھی نواب کے ذاتی ملازم خدا بخش معمول کے مطابق اُن کے کمرے میں داخل ہوئے، سجی سجائی سینی (گول ٹرے) ان کے سامنے رکھی اور باہر آ کر سیڑھیوں پر بیٹھ گئے۔ معمول یہ تھا کہ نواب صاحب جیسے ہی گاجر کا آخری ٹکڑا چبا لیتے، ملازم کو بُلا کر برتن اٹھا لینے کی ہدایت کرتے لیکن اُس روز معمول میں کچھ فرق آ گیا۔ اُس روز کچھ گاجریں اور بادام ابھی باقی تھے کہ خواب گاہ کے باہر شور سُنائی دیا۔ پتا چلا کہ نواب صاحب کے دو فرزند دروازے پر کھڑے ہیں اور کہیں جانے کے لیے نواب صاحب کی جیپ طلب کر رہے ہیں۔ نواب صاحب نے چابی ان کے حوالے کر دی۔ جیسے ہی چابیاں اُن کے ہاتھ میں آئیں، وہ دونوں گاڑی کی طرف جانے کے بجائے خواب گاہ کے دروازے کی طرف بڑھے اور ہیجانی انداز میں اسے کھولتے ہوئے اندر داخل ہو گئے۔ نواب امیر محمد خان ک...

بیوی لاک ڈاﺅن کے دوران میکے میں پھنس گئی تو شوہر نے غصے میں آکر سابقہ محبوبہ سے شادی کرلی

بیوی لاک ڈاﺅن کے دوران میکے میں پھنس گئی تو شوہر نے غصے میں آکر سابقہ محبوبہ سے شادی کرلی بھارت میں ایک آدمی کی بیوی لاک ڈاﺅن کی وجہ سے اپنے میکے میں پھنس گئی تو اس نے غصے میں آ کر اپنی سابق محبوبہ کے ساتھ بیاہ رچا لیا۔ ویب سائٹ newsd.in کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست بہار کے علاقے پالی گنج میں پیش آیا ہے جہاں دھیرج کمار نامی شخص کی اہلیہ میکے گئی ہوئی تھی کہ لاک ڈاﺅن کا اعلان ہو گیا اور وہ ادھر ہی پھنس گئی دھیرج نے اسے کئی بار کال کی اور واپس آنے کو کہا لیکن وہ کیسے آتی، کہ ہر طرح کی ٹرانسپورٹ بند ہو چکی تھی اور باہر نکلنے والوں کی پولیس پٹائی کر رہی تھی۔ اس پر دھیرج کو ایسا غصہ آیا کہ اس نے اپنی سابق محبوبہ کے ساتھ شادی کا فیصلہ کر لیا۔ اس نے لڑکی کو کال کی، ایک پنڈت کا انتظام کیا اور اس کے ساتھ پھیرے لے لیے۔ ادھر لاک ڈاﺅن میں پھنسی اس کی بیوی کو اس کی شادی کا پتا چلا تو پھر اسے ٹرانسپورٹ مل گئی اور وہ اس کے خلاف رپورٹ درج کروانے پولیس سٹیشن چلی گئی۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے دھیرج کمار کوگرفتار کر لیا ہے۔

وزارت داخلہ نے پٹرول پمپ، ڈرائیورز ہوٹل کھولنے کیلئے پولیس کو مراسلہ جاری کردیا

وزارت داخلہ نے پٹرول پمپ، ڈرائیورز ہوٹل کھولنے کیلئے  پولیس کو مراسلہ جاری کردیا قومی اور صوبائی شاہراہوں پر آٹوورکشاپس، سپیئرپارٹس کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ نوٹیفکیشن جاری  پٹرول  پمپ ، ڈرائیورز  ہوٹل  کھولنے کیلئے  پولیس  کو مراسلہ جاری کردیا گیا ، تفصیلات کے مطابق  وزارت داخلہ  کی جانب سے  پولیس  کو مراسلہ جاری کیا گیاہے کہ  پیٹرول  پمپ اور ڈرائیورز ہوٹلز کو بند نہ کرایا جائے۔ قومی اور صوبائی شاہراہوں پر آٹوورکشاپس ، ڈرائیورز  ہوٹل  اور سپیئرپارٹس کی دکانیں کھولی رہیں گی۔    وزیراعظم  کی جانب سے سفری اجازت دینے کے بعد محکمہ داخلہ کی جانب سے آئی جی  پنجاب  کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔مراسلہ میں لکھا گیا ہے کہ  وزیراعظم  عمران خان کی ہدایات کے مطابق ہائی وے پر مسافروں کو سہولیات فراہم کی جائیں۔ محکمہ داخلہ  پنجاب  کی جانب سے ایک نوٹی فیکشن جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کم اسٹاف اورحفاظتی انتظامات کے ساتھ بڑی صٓنعتوں کو کھولنے کی اجازت ہوگی۔ ...
پشاور میں درس قرآن سے متعلق انتہائی معمولی سی بات پر جھگڑا، 4افراد جاں بحق پشاور میں نماز کے بعد درس قرآن کے معاملے پر تنازع کے بعد فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور خاتون سمیت 4 زخمی ہوگئے۔ ڈان نیوز کے مطابق جمعرات کی شب تھانہ متھرا کی حدود میں مزمل گروپ نے مسجد میں نماز عشا کے بعد درس قرآن کے معاملے میں پیدا ہونے والے تنازع کے بعد طیش میں آکر مخالف گروپ کے اشفاق احمد کے گھر پر فائرنگ کردی ۔ فائرنگ سے 3 افراد موقع پر جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم دوران علاج ایک اور شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا بدھ کی شب مسجد میں نماز عشا کے بعد مزمل گروپ کے لوگوں نے درس قرآن میں شامل ہوئے بغیر جانا چاہا تو اشفاق احمد گروپ کے لوگوں نے ان سے اس کی وجہ پوچھی۔مزل نے غصے میں آکر سخت جواب دیا جس پر دونوں گروپوں کے درمیان پہلے تلخ کلامی ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے ہاتھا پائی میں بدل گئی۔ مسجد میں موجود دیگر لوگوں نے دونوں گروپوں کے درمیان معاملے کو رفع دفع کرا دیا، تاہم مزمل گروپ کے لوگوں کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا اور انہوں نے انتہائی قدم اٹھایا۔پولیس نے...

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ

پاکستان میں تبلیغی جماعت کے ارکان کو کیوں اور کیسے روکا جا رہا ہے؟ حال ہی میں پاکستان کے شہر گجرات میں ایک اعلان کے ذریعے مکینوں کو دو بڑے خطرات سے متنبہ کیا گیا۔ ان سے کہا گیا کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے بیرونِ ممالک خصوصاً سپین اور اٹلی وغیرہ سے واپس آنے والے لوگوں سے ’ہاتھ نہیں ملانا‘ اور دوسرا اعلان یہ کہ تبلیغی جماعت کے جو لوگ دیہات میں آ گئے ہیں ان سے بچنا ہے۔ صوبہ پنجاب میں لاہور کے بعد گجرات میں کورونا کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ ضلع گجرات سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد بیرونِ ملک آباد ہے۔ رختِ سفر کمر پر ڈالے، سر پر ٹوپیاں ٹکائے، قطار بنائے چلتے تبلیغی جماعت کے افراد دور ہی سے پہچانے جاتے ہیں۔ گذشتہ ماہ بھی وہ اسی انداز میں پاکستان کے مختلف شہروں اور دیہات میں داخل ہوئے تاہم اس مرتبہ ان کی آمد نے مقامی افراد میں تشویش اور بےچینی پیدا کی۔ ٹولیوں کی شکل میں تبلیغی جماعت کے ارکان مارچ کے دوسرے ہفتے کے آخر میں لاہور میں رائیونڈ کے مقام پر واقع تبلیغی سنٹر میں ہونے والے ایک اجتماع میں بھی شریک تھے۔ وہاں سے اور اس کے بعد کے دنوں میں بھی وہ ’تبلیغی مشن‘ پر نکلتے رہے۔...

ذخیرہ اندوزو ں کی شرعی سزا کیا ہے

علماء نے بڑا فتویٰ جاری کر کے حکومت کو راہ دکھا دی پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور صدر وفاق المساجد و المدارس پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، مولانا اسد زکریا قاسمی ، علامہ عبد الحق مجاہد ، مولانا مفتی محمد عمر فاروق ، مولانا مفتی محمد ضیاء مدنی ، مولانا مفتی حفیظ الرحمن ، مولانا نعمان حاشر ، مولانا محمد شفیع قاسمی ، علامہ طاہر الحسن ، مولانا اسد اللہ فاروق ، علامہ زبیر عابد، مولانا حسین احمد درخواستی اور دیگر اکابر علماء و مشائخ کی طرف سے جاری کردہ فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ ذخیرہ اندوزی اور عوام الناس کے استعمال کی چیزوں کا ذخیرہ کرنا شرعی طور پر نا جائز ہے اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے سے اللہ اور اللہ کے نبی ﷺ نے بیزاری کا اعلان کیا ہے،احادیث مبارکہ میں ذخیرہ اندوزی کرنے والے کو ملعون قرار دیا گیا ہے اور حضرت عمرؓ سے ایک روایت کے مطابق رسول اللہ ﷺ کا فرمان ہے کہ جس نے مسلمانوں کے خلاف غذائی اجناس کی ذخیرہ اندوزی کی اللہ کریم اس پر غربت افلاس اور جذام کی بیماری کو مسلط کر دیں گے۔ملک گیر لاک ڈاون کی وجہ سے عوام الناس اضطراب کا شکار ہیں، ایسی صورتحال میں ذخیرہ...

کشمکش کی صورتحال پیدا ہو گئی

علماءکی جانب سے با جماعت نمازیں اور نماز جمعہ جاری رکھنے کے اعلان پر ڈاکٹر ظفر مرزا بھی میدان میں آگئے مفتی منیب الرحمان اور مفتی تقی عثمانی نے ملک میں مختصر با جماعت نماز اور نماز جمعہ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا معاملہ کم یا زیادہ وقت اکٹھے ہونے کا نہیں بلکہ ایک چھینک کا ہے ، جامعہ الازہر کا فتوی آنے کے بعد نماز پنجگانہ اور جمعے کے اجتماعات نہیں ہونے چاہئیں۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھی اس پر بحث ہوئی جامعہ الازہر کا فتوی آنے کے بعد لوگوں کو چاہیے کہ گھروں میں عبادت کریں۔ان کا کہنا تھا کہ نماز پنجگانہ اور جمعے کے اجتماعات نہیں ہونے چاہئیں۔  قومی کوارڈینشن کمیٹی اس سلسلے میں فیصلہ کرے گی

سٹیٹ بنک آف پاکستان نے کرنسی نوٹ ’قرنطینہ‘ کرنے کا حکم دے دیا

کورونا وائرس: سٹیٹ بنک آف پاکستان نے کرنسی نوٹ قرنطینہ کرنے کا حکم دے دیا کون ہے جسے رو مرہ زندگی میں نوٹ نہیں گننا پڑتے۔ امیر و غریب ہو یا بزرگ، نوجوان یا بچے سب روز مرہ زندگی میں نوٹوں کو چھوتے ہیں۔ تاہم کورونا وائرس سے پھیلنے والی وبا کے باعث نوٹوں کو سونگھنے یا انہیں گننے کے کام سے اس وبا سے متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ اس خطرے کو کم کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی بینکوں کو اپنے صارفین کو ایسے کرنسی نوٹ جاری کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں جنہیں باقاعدگی سے قرنطینہ میں رکھا گیا ہو ۔ ان کرنسی نوٹوں میں خاص کر وہ نوٹ شامل ہیں جو مختلف ہسپتالوں سے بینکوں میں جمع کرائے جا رہے ہیں یا کرنسی نوٹوں سے کورونا وائرس پھیل سکتا ہے۔ اس سلسلے میں طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کرنسی نوٹوں کے ذریعے اس کے پھیلنے کے امکانات بالکل موجود ہیں۔ ماہر متعدی امراض اور ایک لیبارٹری کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ عبداللہ کرنسی نوٹوں کے ذریعے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بارے میں کہتے ہیں کہ یہ وائرس پلاسٹک اور کاغذ پر کچھ دن زندہ رہتا ہے۔ ان کے مطابق کاغذ پر اس وائرس کے زندہ ...

کورونا وائرس اور نزلہ زکام میں فرق کیا ہے اور کیسے پتا چلے گا کہ یہ بیماری کورونا ہے یا عام فلُو

کورونا وائرس اور نزلہ زکام میں فرق کیا ہے اور کیسے پتا چلے گا کہ یہ بیماری کورونا ہے یا عام فلُو آج کل فلُو یا نزلے زکام کا موسم ہے، جسے دیکھیں چھینکیں مارتا یا ناک صاف کرتا دکھائی دیتا ہے۔ جسے زکام ہوتا ہے وہ خود ہی کہہ دیتا ہے کہ مجھ سے دور رہیں کہیں آپ کو بھی جراثیم نہ لگ جائیں۔ یا پھر آپ خود ہی اس متاثرہ شخص کے پاس جانے سے پرہیز کرتے ہیں۔ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، ایسا ہر سال ہوتا ہے، تاہم اس مرتبہ ایک بات نئی ضرور ہے۔ آپ لندن میں ٹرین میں بیٹھیں ہیں اور ایک دم کسی کو چھینک یا چھینکیں آنے لگتی ہیں تو پہلے تو لوگ آپ کو غور سے دیکھنے لگتے ہیں اور اس کے بعد آہستہ آہستہ سرکتے ہوئے دور جانے لگتے ہیں۔ یہی حال دوسرے ممالک میں بھی ہے۔ کہیں تو لوگ ایک دوسرے سے ملتے وقت صرف اشاروں کی زبان استعمال کرنے لگے ہیں۔ لطیفے بن رہے ہیں، ویڈیوز اور میمز بن رہی ہیں۔ انٹرنیٹ پر وائرل ایک ویڈیو میں ایران میں دوستوں کو ایک دوسرے سے ہاتھ کے بجائے پیر اور ٹانگیں ملاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ایسا ہی تنزانیہ کے صدر نے بھی کیا۔ یہ ڈر ہے اس نئے وائرس کا جسے نویل کورونا وائرس یا کووڈ ۔ 19 کہتے ہیں ا...

گھروں میں بھی شادی اور دیگر تقریبات کے انعقاد پر پابندی عائد

گھروں میں بھی شادی اور دیگر تقریبات کے انعقاد پر پابندی عائد پنجاب میں دفعہ 144 کے تحت کسی بھی گھر میں 10 افراد سے زائد کی تقریب منعقد کرنے کی  گھروں میں بھی  شادی  اور دیگر تقریبات کے انعقاد پر پابندی عائد،  پنجاب  میں دفعہ 144 کے تحت کسی بھی گھر میں 10 افراد سے زائد کی تقریب منعقد کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق  پنجاب  حکومت نے  کرونا وائرس  کی روک تھام کیلئے دفعہ 144 کی پابندی پر مزید سختی سے عملدرآمد کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں  پنجاب  حکومت نے صوبے بھر میں گھروں میں بھی  شادی  اور دیگر تقریبات پر پابندی عائد کر دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کسی گھر میں بھی اگر  شادی  یا کوئی دوسری تقریب منعقد کروانی ہے تو 10 سے زیادہ لوگوں کے اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی۔ حکومت نے خبردار کیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس سے قبل حکومت نے صوبے بھر میں  ...