نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

کورونا وائرس اور نزلہ زکام میں فرق کیا ہے اور کیسے پتا چلے گا کہ یہ بیماری کورونا ہے یا عام فلُو

کورونا وائرس اور نزلہ زکام میں فرق کیا ہے اور کیسے پتا چلے گا کہ یہ بیماری کورونا ہے یا عام فلُو
Image result for Coronavirus

آج کل فلُو یا نزلے زکام کا موسم ہے، جسے دیکھیں چھینکیں مارتا یا ناک صاف کرتا دکھائی دیتا ہے۔ جسے زکام ہوتا ہے وہ خود ہی کہہ دیتا ہے کہ مجھ سے دور رہیں کہیں آپ کو بھی جراثیم نہ لگ جائیں۔
یا پھر آپ خود ہی اس متاثرہ شخص کے پاس جانے سے پرہیز کرتے ہیں۔ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، ایسا ہر سال ہوتا ہے، تاہم اس مرتبہ ایک بات نئی ضرور ہے۔
آپ لندن میں ٹرین میں بیٹھیں ہیں اور ایک دم کسی کو چھینک یا چھینکیں آنے لگتی ہیں تو پہلے تو لوگ آپ کو غور سے دیکھنے لگتے ہیں اور اس کے بعد آہستہ آہستہ سرکتے ہوئے دور جانے لگتے ہیں۔
یہی حال دوسرے ممالک میں بھی ہے۔ کہیں تو لوگ ایک دوسرے سے ملتے وقت صرف اشاروں کی زبان استعمال کرنے لگے ہیں۔ لطیفے بن رہے ہیں، ویڈیوز اور میمز بن رہی ہیں۔
انٹرنیٹ پر وائرل ایک ویڈیو میں ایران میں دوستوں کو ایک دوسرے سے ہاتھ کے بجائے پیر اور ٹانگیں ملاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ایسا ہی تنزانیہ کے صدر نے بھی کیا۔
یہ ڈر ہے اس نئے وائرس کا جسے نویل کورونا وائرس یا کووڈ ۔ 19 کہتے ہیں اور یہ ڈر آہستہ آہستہ ہمارے دماغوں اور سوچوں میں سرایت کرتا جا رہا ہے، جو کبھی لطیفے کی شکل میں نکلتا ہے تو کبھی فکر کے اظہار کی شکل میں۔
میرا بیٹا جس نے کبھی سردی کی بھی پرواہ نہیں کی آج کل جیب میں سینیٹائیزر لیے گھومتا ہے
آخر یہ ڈر کیا ہے؟
اگرچہ یہ موسم فلو کا ہے اور امریکہ سے لے کر پاکستان تک لوگ اس کا شکار ہیں تو پھر بھی لوگ فلو کے متعلق نہیں بلکہ کورونا وائرس کے متعلق ہی بات کر رہے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق انفلوینزا یا فلو کی وجہ سے ہر سال تقریباً 30 سے 50 لاکھ کے قریب انسان شدید بیمار ہوتے ہیں، جن میں سے دو لاکھ 90 ہزار سے لے کر چھ لاکھ 50 ہزار تک متعدد سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہو کر ہلاک ہو جاتے ہیں۔
امریکہ کے سینٹر فار ڈزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن سینٹر (سی ڈی سی) کے مطابق 2019 سے لے کر 2020 کے فلو کے سیزن میں اب تک 18 ہزار سے 46 ہزار کے درمیان فلو سے جڑی اموات ہوئی ہیں۔
مطلب یہ کہ فلو ایک انتہائی جان لیوا بیماری ہے لیکن ہم ہمیشہ اس کے متعلق یہ کہتے ہیں کہ آرام کریں یہ خود ہی ایک یا دو ہفتے میں ٹھیک ہو جائے گا۔ فلو اپنا ٹائم لیتا ہے۔ لیکن کورونا؟ یہاں بات ذرا مختلف ہے
عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر دنیا کو ایک ’نامعلوم خطرے‘ کا سامنا ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور کم از کم آٹھ ہزار اموات ہو چکی ہیں۔ یورپ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے جبکہ امریکہ نے کینیڈا سے متصل اپنی سرحد بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یورپی ممالک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی سب سے بڑی تعداد اٹلی میں ہے جہاں وائرس سے 2503 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ امریکہ میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد چھ ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے مریض سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد تقریباً 300 ہو چکی ہے اور دو لوگ اس بیماری سے ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔
وفاقی اور صوبائی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 208، پنجاب میں 28، خیبر پختونخوا میں 17, بلوچستان میں 23، گلگت بلتستان میں 13 اور اسلام آباد میں کورونا کے سات متاثرین موجود ہیں۔اس کے علاوہ پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں بھی ایک مریض کی تصدیق کی گئی ہے۔
28 فروری کو کووِڈ-19 یا کورونا پر امریکی جریدے جاما میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق اس میں مبتلا 83 سے لے کر 98 فیصد افراد کو بخار چڑھتا ہے، 76 سے 82 فیصد کو خشک کھانسی آتی ہے اور 11 سے 44 فیصد کو تھکن اور پٹھوں میں درد کی شکایت رہتی ہے

فلُو بمقابلہ کورونا وائرس

برطانیہ میں پاکستانی نژاد ڈاکٹروں کی تنظیم ایسوسی ایشن آف پاکستانی فیزیشنز اینڈ سرجنز آف دی یونائیٹڈ کنگڈم (اے پی پی ایسی یو کے) کے بانی رکن اور سی ای او ڈاکٹر عبدالحفیظ کہتے ہیں کہ ہم فلو اور کورونا کا موازنہ ابھی نہیں کر سکتے کیونکہ ہمیں فلو کے متعلق تو پتا ہے جبکہ کورونا کے متعلق کچھ نہیں پتا۔ ’ابھی تحقیق ہو رہی ہے لیکن وہ ابتدائی مراحل میں ہے۔ اور جب وہ ایمرجنسی میں ٹیسٹ کی جائے گی تو بھی وہ ان تجرباتی مراحل سے گزر کر نہیں آئے گی جن سے دوائیاں گزر کر آتی ہیں۔‘
انھوں نے کہا کہ وائرس جتنی تیزی سے پھیل رہا ہے اتنی تیزی سے اس پر تحقیق نہیں ہو رہی ہے۔

کیسے پتا چلے گا کہ کسی شخص کو عام فلو ہے یا کورونا وائرس؟

ڈاکٹر حفیظ کا کہنا ہے کہ کسی کی چھینک یا نزلے زکام کو بظاہر دیکھ کر یہ پتا لگانا ابھی ناممکن ہے کہ اسے عام فلو ہے یا کورونا وائرس۔
ان کا کہنا ہے کہ ’ہم یونیورسل پریکاشن (عالمی احتیاط) کے اصول کے مطابق جب مریضوں کے خون کا نمونہ لیتے ہیں تو ہم یہ مان کر چلتے ہیں کہ سب کو ہی کورونا ہے اور اسی طرح کی احتیاط کرتے ہیں جیسی بتائی گئی ہیں۔ یہ الگ بات ہے کہ ٹیسٹ کے بعد نتیجہ منفی نکلے
’یہ بڑھ رہا ہے، اس کے متعلق زیادہ پتا نہیں لیکن پھر بھی ہمیں چاہیے کہ خوف میں مبتلا نہ ہوں۔ اگرچہ ابھی اس کی کوئی ویکسین نہیں آئی لیکن اعداد و شمار یہ بھی بتاتے ہیں کہ اس سے ہلاک ہونے والے اکیس اعشاریہ نو فیصد افراد کی عمر اسی سال سے زیادہ ہے جبکہ نو سال سے کم عمر ایک بچے کی بھی موت کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
’سو اس سے زیادہ خطرہ ان کو ہے جو پہلے سے کسی بیماری میں مبتلا ہیں یا ان کی عمر زیادہ ہے۔‘

کورونا اور فلو میں مماثلت

فلو اور کورونا سے ہونے والی بیماریاں دونوں ہی سانس کی بیماریاں ہیں۔ اگرچہ یہ دونوں بظاہر ایک ہی طرح کی دکھائی دیتی ہیں لیکن دونوں بیماریاں مختلف قسم کے وائرس سے لگتی ہیں۔
دونوں ہی میں بخار چڑھتا ہے، کھانسی آتی ہے، جسم درد کرتا ہے، تھکاوٹ کا احساس رہتا ہے اور کبھی کبھار متلی یا اسہال (دست) ہوتا ہے۔
یہ دونوں کچھ عرصے کے لیے بھی ہو سکتی ہیں اور ایک لمبے عرصے کے لیے بھی۔ کئی کیسز میں بیمار افراد کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔
ان دونوں بیماریوں سے نمونیہ بھی ہو سکتا ہے جو کہ کئی کیسز میں خطرناک ہو سکتا ہے۔
دونوں ہی ایک شخص سے دوسرے شخص کو ہوا میں قطروں کے ذریعے لگتے ہیں یعنی ایک متاثرہ شخص سے یہ دوسرے شخص کو اس کی کھانسی، چھینک یا بہت قریب سے باتیں کرتے ہوئے بھی لگ سکتے ہیں
ڈاکٹر حفیظ کہتے ہیں کہ یہ مماثلت سب سے زیادہ ذہن میں رکھنے والی ہے اور اس سے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔
'کورونا کے مریض سے سب سے زیادہ خطرہ اس کے گھر والوں کو ہوتا ہے۔ کیونکہ یہ وائرس آنکھ، ناک اور منہ سے جسم میں داخل ہو جاتا ہے اس لیے سب سے زیادہ احتیاط مریض کے قریب رہنے والوں کو کرنی چاہیے۔
'یہ کمرے کے دروازے کے ہینڈل سے بھی لگ سکتا ہے اور وہی برتن استعمال کرنے یا پکڑنے سے بھی جو مریض استعمال کر رہا ہے۔ اس سے احتیاط کی کنجی صرف یہ ہے کہ مریض کے بہت قریب نہ جائیں لیکن ایسا نہیں کہ اسے بالکل چھوڑ ہی دیں۔ بس احتیاط کریں۔'

کورونا اور فلو میں فرق

ابھی تک سامنے آنے والی تحقیق کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ صرف ایک ہی وائرس ہے جبکہ فلو کی مختلف قسمیں اور وائرس ہیں۔
اگرچہ یہ دونوں وائرس ہوا میں قطروں اور چھونے سے لگتے ہیں لیکن ابھی تک سامنے آنے والی تحقیق سے یہ بھی پتا چلا ہے کہ کورونا وائرس ایک شخص سے دوسرے کو اس وقت بھی لگ سکتا ہے جبکہ وہ وہاں موجود نہ ہو۔
یعنی کہ متاثرہ شخص کے جراثیم ہوا میں موجود قطروں میں زندہ رہتے ہیں اور جب وہ وہاں سے چلا بھی جاتا ہے تو وہ وہاں موجود یا آنے والے کسی دوسرے شخص کو لگ سکتے ہیں۔
فلو میں اکثر گلے میں درد بھی ہوتا ہے جبکہ کورونا وائرس کے مریض کو زیادہ سانس چڑھتا ہے۔
اس بات کو بھی مدِ نظر رکھنا چاہیے کہ فلو کے متعلق سائنسدان کئی دہائیوں سے تحقیق کر رہے ہیں۔ اگرچہ اس سے اب بھی دنیا بھر میں بہت سی اموات ہوتی ہیں پر ہم اس کے متعلق بہت کچھ جانتے ہیں لیکن کورونا وائرس کے متعلق ایسا نہیں ہے

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

آپ کے فون کو ٹوائلٹ لے جانے کی عادت کے اثرات حیران کن ہوں گے۔

آج کے ڈیجیٹل دور میں، ہمارے فونز ہماری زندگی کا ایک لازم و ملزوم حصہ بن چکے ہیں، جہاں بھی ہم جاتے ہیں ہمارے ساتھ ہوتے ہیں۔ یہاں تک کہ مقدس ترین مقامات، باتھ روم پر بھی سکرینوں کی چمک نے حملہ کر دیا ہے۔ آپ کے فون کو ٹوائلٹ میں لے جانے کی عادت، بظاہر بے ضرر، آپ کی صحت، تعلقات اور پیداواری صلاحیت پر حیران کن اثرات مرتب کر سکتی ہے۔ آئیے اس بظاہر معصومانہ فعل کے نتائج کا جائزہ لیتے ہیں۔ صحت کے خطرات  انفیکشن کا بڑھتا ہوا خطرہ: باتھ روم جراثیم کی افزائش کی جگہ ہے۔ اپنے فون کو اس ماحول میں لانا اسے بیکٹیریا، وائرس اور دیگر پیتھوجینز کے سامنے لاتا ہے۔ اس کے بعد یہ آلودگی آپ کے ہاتھوں، چہرے اور آپ کے جسم کے دیگر حصوں میں منتقل ہو سکتے ہیں، جس سے آپ کے انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔  آنکھوں میں تناؤ: ٹوائلٹ کے دوران فون کا آپ کی آنکھوں کے قریب ہونا آنکھوں میں تناؤ کا باعث بن سکتا ہے۔ اسکرینوں سے خارج ہونے والی نیلی روشنی آپ کی نیند کے انداز میں بھی خلل ڈال سکتی ہے، جس سے سونا اور سونا مشکل ہو جاتا ہے۔  بواسیر: بیت الخلا میں ضرورت سے زیادہ وقت گزارنے سے آپ کو بواسیر ہونے کا خطرہ بڑھ...

52 کلو سونا، 230 کلو چاندی اور کروڑوں کی نقدی: ایک کانسٹیبل سے ایسی ضبطی کہ انکم ٹیکس حکام بھی حیران

جب بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں انکم ٹیکس حکام نے گزشتہ ہفتے ایک سرکاری اہلکار سوربھ شرما اور اس کے دوست چیتن سنگھ کے خلاف انکوائری شروع کی تو شاید انہیں اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ اس کیس کی تفصیلات اور خزانے کو ضبط کیا جائے گا۔ آنے والے دنوں میں حکام اتنے بڑے ہوں گے۔ حکومتی حکام نے گزشتہ ہفتے ایک کارروائی کے دوران دونوں دوستوں کے قبضے سے 52 کلو سونا، 230 کلو چاندی اور 17 کروڑ روپے نقد برآمد کیے تھے۔ محکمہ انکم ٹیکس فی الحال چیتن سے اس معاملے میں مزید پوچھ گچھ کر رہا ہے، جبکہ مرکزی ملزم سوربھ مفرور ہے اور اس کی تلاش جاری ہے۔ سوربھ نے 2016 میں مدھیہ پردیش کے ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ میں بطور کانسٹیبل شمولیت اختیار کی تھی۔تھوڑے ہی عرصے میں کروڑوں روپے کا مالک بننے والے سوربھ کی زندگی کسی بھی فلم کی طرح ہے۔ پارلیمانی محتسب کے ڈائریکٹر جیدیپ پرساد نے بتایا کہ کانسٹیبل سوربھ کے خلاف 18 دسمبر کو غیر قانونی اور غیر متناسب اثاثوں کا معاملہ درج کیا گیا تھا اور اس کی گرفتاری کے لیے فی الحال چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ڈرامائی چھاپے اور کروڑوں کی ریکوری 20 دسمبر (جمعرات) کی رات حکام کو بھوپال کے ایک جنگ...

پاکستان میں سولر پینل کی قیمتیں 2025: خریداروں کے لیے ایک مکمل گائیڈ

چونکہ پاکستان توانائی کے مسائل کے ساتھ مسلسل جدوجہد کر رہا ہے، شمسی توانائی گھرانوں اور کاروباروں کے لیے ایک صاف اور سستی توانائی کے حل کے طور پر ابھری ہے۔ 2025 کے آنے کے ساتھ، درست سرمایہ کاری کرنے کے لیے بدلتے ہوئے شمسی پینل کی مارکیٹ کا علم ضروری ہے۔ پاکستان میں سولر پینل کی قیمتوں، رجحانات اور ترغیبات کے لیے اس سال کیا ذخیرہ ہے اس کا ایک جامع فہرست یہ ہے۔ 2025 میں شمسی کیوں جانا بجلی کے نرخوں میں اضافے کے ساتھ پاکستان کے توانائی کے بحران نے شمسی توانائی کو ایک ہوشیار طویل مدتی سرمایہ کاری کا درجہ دیا ہے۔ متبادل توانائی کی پالیسی 2030 میں قابل تجدید توانائی پر حکومت کا زیادہ زور سبسڈی اور نیٹ میٹرنگ مراعات کے ذریعے شمسی توانائی کے استعمال میں اضافہ کرے گا۔ اسے سبز توانائی کی طرف بین الاقوامی اقدام کے ساتھ رکھیں، اور 2025 شمسی توانائی پر منتقل ہونے کے لیے ایک بہترین سال کی طرح لگ رہا ہے۔ سولر پینل کی قیمتوں کو متاثر کرنے والے عوامل عالمی مارکیٹ کے رجحانات: خام مال کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ (جیسے سیلیکون) اور سپلائی چین کے عوامل مقامی قیمتوں کو متاثر کرتے ہیں۔  شرح مبادلہ: PKR-...