نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

عوام یہ کام کرے ورنہ شہروں کو لاک ڈاﺅن کرنا پڑ جائے گا وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے لوگوں سے اپیل کردی

عوام یہ کام کرے ورنہ شہروں کو لاک ڈاﺅن کرنا پڑ جائے گا وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے لوگوں سے اپیل کردی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کرونا کے 78 کنفرم کیسز ہیں جن میں سے 60 ایران سے آنے والے زائرین ہیں، کرونا کے 80 فیصد لوگ پینا ڈول سے ہی ٹھیک ہوجاتے ہیں، عوام گھروں میں رہیں یہ نہ ہو کہ کل کو لاک ڈاﺅن کرنا پڑے ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ پنجاب میں 384افراد کے ٹیسٹ کیے گئے،پنجاب میں کرونا وائرس کے 78 کنفرم کیسز ہیں جن میں سے 60 ایران سے آنے والے زائرین ہیں ، لاہور کے میو ہسپتال میں زیر علاج 4 مریض صحت یاب ہورہے ہیں، جو ٹھیک ہورہے ہیں ان کو بھی 14دن آئسولیشن میں رکھا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی جی خان میں موجود زائرین کے ٹیسٹ 48گھنٹوں میں مکمل کرلیے جائیں گے،کرونا سے متاثرہ 80فیصد لوگ پینا ڈول سے ہی ٹھیک ہوجاتے ہیں، کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تمام اقدامات کررہے ہیں ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے پاس آئسولیشن کے لیے 500سے زائد کمرے ہیں، پنجاب میں ٹیچنگ ہسپتالوں میں الگ سے آئسولیشن رومز قائم کیے ہیں،عملے کے پاس تمام تر ...

معروف خطیب علامہ ناصر مدنی پر نامعلوم افراد کا بدترین تشدد

سوشل میڈیا سے شہرت کی بلندیاں چھونے والے معروف خطیب علامہ ناصر مدنی پر نامعلوم افراد کا بدترین تشدد،کب کیسے اور کیا ہوا؟تفصیلات آگئیں سوشل میڈیا کے ذریعے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے صاحب طرز خطیب علامہ محمد ناصر مدنی کو  نامعلوم افراد نے  برہنہ کرنے کے بعد بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ،ملزموں نے علامہ ناصر مدنی کی برہنہ حالت میں ویڈیو بنانے کے بعد  سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی ہیک کر لئے، جان سے مارنے کی دھمکیاں ،مولانا ناصر مدنی نے وزیر اعظم ،آرمی چیف ،وزیر اعلیٰ پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملزموں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کر دیا جبکہ مختلف دینی جماعتوں نے بھی مولانا ناصر مدنی پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے ملزموں کو نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ علامہ ناصر مدنی کا کہنا تھا کہ انہیں چند روز قبل لندن کے واٹس ایپ نمبر سے رضوان عرف ملاں نامی ایک نامعلوم شخص کی کال آئی کہ وہ ان کا بہت بڑا مداح ہےاور چند دن کے لئے پاکستان آیا ہوا ہے،اُس کی خواہش ہے کہ مولانا ناصر مدنی کھاریاں آئیں اور ان کے ڈیرے پر تقریب سے خطاب کریں تاہم مولانا ناصر مدنی کی جانب سے مذہبی تقر...

کیا انڈیا میں عدلیہ بھی پسپا ہو گئی؟

 کیا انڈیا میں عدلیہ بھی پسپا ہو گئی؟ جسٹس گوگئی کی راجیہ سبھا میں نامزدگی انڈیا کے صدر مملکت نے سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس رنجن گوگئی کو راجیہ سبھا یعنی پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا کی رکنیت کے لیے نامزد کیا ہے۔ صدر نے ان کی نامزدگی اہم شخصیات کے زمرے میں کی ہے۔ رنجن گوگئی ملک کے پہلے ایسے چیف جسٹس ہیں جنھیں سبکدوشی کے چند مہینے بعد ہی پارلیمنٹ کے لیے نامزد کر دیا گیا ہے مگر دوسری جانب ملک کی کئی اہم شخصیات نے عدلیہ کی غیر جانبداری اور آزادی کے مفاد میں ان سے یہ عہدہ قبول نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔ جسٹس گوگئی گذشتہ سال 17 نومبر کو چیف جسٹس کے عہدے سے ریٹائر ہوئے تھے۔ سبکدوشی سے قبل انھوں نے کئی اہم مقدمات کے فیصلے کیے تھے جو بظاہر حکمراں جماعت کے نظریات کے مطابق تھے یا اس کے حق میں دیے گئے تھے۔ اپنی سبکدوشی سے چند ہی روز قبل انھوں نے ایودھیا کے مندر مسجد کے تنازعے کا فیصلہ سنایا تھا جو بظاہر ہندو مؤقف کے حق میں دیا گیا تھا وہ فرانس سے رفال جنگی جہازوں کے سودے کی تحقیقات کے لیے داخل کی گئی درخواستوں کی سماعت کرنے والی اس بنچ میں بھی شامل تھے جس نے ان درخواستوں کو دو بار ...

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبے بھر میں دودھ کی ندیاں بہا دیں ،ایسی خبر کہ آپ بھی سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبے بھر میں ندیاں بہا دیں ،ایسی خبر کہ آپ بھی سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کی سربراہی میں صوبہ بھر کی ڈیری سیفٹی ٹیموں نے 35 ہزار 977 لیٹر مضر صحت ملاوٹی دودھ تلف کر دیا۔ملاوٹی دودھ کی سپلائی میں سب سے زیادہ لاہور میں 12 ہزار لیٹر، دوسرے نمبر پر فیصل آباد میں 5 ہزار لیٹر جبکہ تیسرے نمبر پرسرگودھا میں 4 ہزار لیٹر سے زائد مضر صحت دودھ تلف کیا گیا۔ڈیری سیفٹی ٹیموں نے مجموعی طور پر ایک ہزار 294 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 9 لاکھ 73ہزار 763 لیٹر دودھ کی چیکنگ کی۔لاہور130، فیصل آباد188، گوجرانوالہ137، اٹک6، بہاولنگر15، بہالپور13، بھکر25، چکوال9، چنیوٹ34، ڈیرہ غازی خان54، حافظ آباد3، جھنگ84،جہلم19، قصور83، خانیوال17 اور خوشاب 19میں دودھ بردار گاڑیوں کا چیک کیا گیا۔اسی طرح لودھراں 16، منڈی بہاؤالدین 8، میانوالی9، ملتان17، مظفر گڑھ9، ننکانہ صاحب22، نارووال21، اوکاڑہ 4، رحیم یار خان 7، راجن پور12، سرگودھا35، شیخو پورہ131، سیالکوٹ118، ٹوبہ ٹیک سنگھ 33 اور وہاٖڑی میں 16 گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ دود...

سعودی عرب اور روس کے درمیان ’تیل کی جنگ‘ کیسے شروع ہوئی؟

سعودی عرب اور روس کے درمیان ’تیل کی جنگ‘ کیسے شروع ہوئی؟ دنیا بھر کی معیشت دہری مشکلات سے دوچار ہے۔ اس کی ایک وجہ کورونا وائرس ہے تو دوسری طرف تیل پر شروع ہونے والا تصادم ہے۔ سعودی عرب اور روس کے مابین شروع ہونے والے تنازعے سے خام تیل کی قیمت جیسے سر کے بل نیچے گری ہو۔ تیل کے معاملے میں امریکہ کے خود کفیل ہونے کے بعد روس اور سعودی عرب کے درمیان تیل کی پیداوار پر تنازع شروع ہو گیا ہے۔ سعودی عرب نے قیمتوں میں اضافے کی غرض سے تیل کی پیداوار میں کمی کی تھی۔ سعودی عرب اس کے ذریعے کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی مندی کو کم کرنا چاہتا تھا لیکن اسی دوران روس نے اپنا رد عمل ظاہر کر دیا۔ روس نے تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کے ساتھ تعاون کرنا بند کر دیا۔ کہا جارہا ہے کہ روس ایشیائی مارکیٹ میں تیل کی برآمد میں سعودی عرب کی اجارہ داری کو چیلنج کرنے جا رہا ہے   سعودی عرب اب 25 امریکی ڈالر فی بیرل تک خام تیل فروخت کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ کورونا وائرس چیلنجز کے درمیان جمعے کے روز تیل کی قیمتیں سنہ 2008 کی معاشی مندی کے بعد سب سے کم سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ کورونا کی وج...

پاکستان کے ہسپتال جہاں کرونا وائرس کے ٹیسٹ مفت ہوتے ہیں

  پاکستان کے ہسپتال جہاں کرونا وائرس کے ٹیسٹ مفت ہوتے ہیں تفصیلات سامنے آگئیں وزارت صحت کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ اگر کسی کو بخار، خشک کھانسی یا سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے تو فوراً ہیلپ لائن 1166 پر کال کریں یا اپنے معالج سے رابطہ کریں۔ حکومت کی جانب سے کچھ نامزد ہسپتالوں میں یہ ٹیسٹ مفت کیے جا رہے ہیں جہاں سے 48 گھنٹوں میں رپورٹ مل سکتی ہے پنجاب میں سروسز ہسپتال لاہور، بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی، نشتر ہسپتال ملتان، علامہ اقبال میموریل ہسپتال سیالکوٹ، علامہ اقبال میموریل ہسپتال فیصل آباد، الائیڈ ہسپتال، شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان اور سندھ میں سرکاری ہسپتال، سول ہسپتال، جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر، پرائیوٹ ہسپتال، آغا خان یونیورسٹی ہسپتال، ڈاؤ میڈیکل کالج شامل ہیں۔ اسی طرح بلوچستان میں کوئٹہ میں فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال سے جبکہ خیبرپختونخوا میں محمد ٹیچنگ ہسپتال، جناح ٹیچنگ ہسپتال، پرائم ٹیچنگ ہسپتال، پین لیس ہسپتال، خلیل ہسپتال، ضیاء میڈیل کمپلکس، مرسی ٹیچنگ ہسپتال، کویت ٹیچنگ، نصیر ٹیچنگ ہسپتال، ایم ایس ایف ہسپتال، آفریدی م...

الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر خارجہ شاہ محمود کوشوکاز نوٹس جاری کردیا

الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر خارجہ شاہ محمود کوشوکاز نوٹس جاری کردیا میڈیا رپورٹس کے مطابق 10 مارچ کو پی ایس 52 عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے ٹیلی فونک خطاب کیا تھا اور اپنے عقیدت مندوں سے جی ڈی اے کے امیدوارارباب غلام رحیم کیلئے ووٹ مانگے تھے ۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر خارجہ شاہ محمود کوشوکاز نوٹس جاری کردیا،الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیم نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو نوٹس دیا،الیکشن کمیشن نے شاہ محمود قریشی کو نوٹس پر جواب جمع کرانے کا حکم دیدی