نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

معروف خطیب علامہ ناصر مدنی پر نامعلوم افراد کا بدترین تشدد

سوشل میڈیا سے شہرت کی بلندیاں چھونے والے معروف خطیب علامہ ناصر مدنی پر نامعلوم افراد کا بدترین تشدد،کب کیسے اور کیا ہوا؟تفصیلات آگئیں

Image result for allama nasir madni
سوشل میڈیا کے ذریعے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے صاحب طرز خطیب علامہ محمد ناصر مدنی کو  نامعلوم افراد نے  برہنہ کرنے کے بعد بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ،ملزموں نے علامہ ناصر مدنی کی برہنہ حالت میں ویڈیو بنانے کے بعد  سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی ہیک کر لئے، جان سے مارنے کی دھمکیاں ،مولانا ناصر مدنی نے وزیر اعظم ،آرمی چیف ،وزیر اعلیٰ پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملزموں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کر دیا جبکہ مختلف دینی جماعتوں نے بھی مولانا ناصر مدنی پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے ملزموں کو نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
علامہ ناصر مدنی کا کہنا تھا کہ انہیں چند روز قبل لندن کے واٹس ایپ نمبر سے رضوان عرف ملاں نامی ایک نامعلوم شخص کی کال آئی کہ وہ ان کا بہت بڑا مداح ہےاور چند دن کے لئے پاکستان آیا ہوا ہے،اُس کی خواہش ہے کہ مولانا ناصر مدنی کھاریاں آئیں اور ان کے ڈیرے پر تقریب سے خطاب کریں تاہم مولانا ناصر مدنی کی جانب سے مذہبی تقریبات پر حکومتی پابندی کی بابت کہا گیا تو مذکورہ شخص نے کہا کہ آپ صرف  گھر پر ہونے والی مختصر تقریب میں اس کی والدہ کے لئے دعا کے لئے ہی آ جائیں ۔مولانا ناصر مدنی کھاریاں پہنچے تو  ملزموں نےپہلے کھاریاں کے مشہور ہوٹل سے مولانا اور ان کے ڈرائیور کو کھانا کھلایا اور بعد ازاں ڈیرے لے جا کر کمرے میں بند کر دیا جہاں تقریبا دس نقاب پوش افراد بھی آگئے اور  مولانا ناصر مدنی کو برہنہ کرتے ہوئے ڈنڈوں اور پائپوں سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ،ملزم مولانا ناصر مدنی کی برہنہ حالت میں ویڈیو  بھی بناتے رہے اور بعد ازاں دو  سادہ کاغذوں پر ان سے دستخط بھی کروائے۔ملزموں نے مولانا ناصر مدنی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے پاسورڈ بھی حاصل کر کے ان کا یوٹیوب چینل بھی ہیک کر لیا ۔ علامہ ناصر مدنی کا کہنا تھا کہ ملزموں نے مجھے قانونی کارروائی کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی ہیں اور کہا ہے کہ جس دن آپ میڈیا کے سامنے گئے تو وہ دن آپ کی زندگی کا آخری دن ہوگا اور ہم آپ کو لاہور میں بھی مروا سکتے ہیں ۔
مولانا ناصر مدنی نے  نے اپنے ساتھ ہونے والے تشدد کے خلاف تھانہ مزنگ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی ہے جبکہ  آج ایف آئی اے میں بھی درخواست دی جائے گی

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

پنجاب آرازی ریکارڈ سنٹرز کے پتے اور رابطہ نمبر (ARC's) Punjab Arazi Record Centers addresses and contact numbers

  (ARC's) ارازی ریکارڈ  سنٹرز کی تفصیلات پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی (PLRA) صوبے بھر میں تحصیل سطح پر اپنے 151 اراضی ریکارڈ سنٹرز، 59 قانونگوئی آرازی ریکارڈ سینٹرز (QARC's) اور 20 موبائل اراضی ریکارڈ سینٹرز (MARC's) کے ذریعے خدمات فراہم کر رہی ہے۔ ضلع حافظ آباد اے آر سی، تحصیل حافظ آباد ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس، ضلع حافظ آباد (042)-99093000 Ext: 58310 اے آر سی، تحصیل پنڈی بھٹیاں تحصیل کمپلیکس کی نئی عمارت، نزد جوڈیشل کمپلیکس، ضلع حافظ آباد (042)-99093000 Ext: 58210 اے آر سی، تحصیل حافظ آباد ونیکی تارڑ، یونائن کونسل آفس وانکی تارڑ، ضلع حافظ آباد (042)-99093000 Ext: 58110 قانونگوئی (جالاپور بھٹیاں)  اے آر سی یونین کونسل آفس دیہی علاقہ، بند روڈ، وزیرآباد روڈ، جلال پور بھٹیاں تحصیل پنڈی بھٹیاں، ضلع حافظ آباد ضلع بہاولپور بہاولپور سٹی ، کالی پلی سٹاپ ریسکیو 1122 آفس کے قریب، ائیرپورٹ روڈ، ضلع بہاولپور (042)-99093000 Ext: 62310 بہاولپور صدر نزد بغداد الجدید پولیس اسٹیشن، ائیرپورٹ روڈ، ضلع بہاولپور (042)-99093000 Ext: 62210 اے آر سی، تحصیل حاصل پور نزد پی ٹی سی ایل ایکسچینج، ضلع ب...

رمضان 2026: سب سے چھوٹے اور طویل ترین روزے کہاں ہیں؟

رمضان 2026: سب سے چھوٹے اور طویل ترین روزے کہاں ہیں؟ دنیا بھر میں رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اور مسلمان بدھ (18 فروری) یا جمعرات (19 فروری) کو اپنا روزہ شروع کریں گے۔ تاریخیں اس بات پر منحصر ہوتی ہیں کہ آپ دنیا کے کس حصے میں رہتے ہیں۔ رمضان اسلامی کیلنڈر کا نواں مہینہ ہے اور مسلمانوں کے لیے اس کی بے حد اہمیت ہے۔ ہر سال لاکھوں مسلمان طلوعِ آفتاب سے غروبِ آفتاب تک روزہ رکھتے ہیں۔ اسلام میں روزہ ہجری کے دوسرے سال، یعنی پیغمبر اسلام کی مکہ سے مدینہ ہجرت کے دوسرے سال فرض کیا گیا۔ اس کے بعد سے دنیا بھر کے مسلمان اس عبادت کو ادا کر رہے ہیں۔ رمضان کا آغاز قمری کیلنڈر کے مطابق ہوتا ہے، اسی لیے گریگورین کیلنڈر میں اس کی تاریخ ہر سال تقریباً 11 دن پہلے آ جاتی ہے۔ جغرافیہ روزے کی مدت کو کیسے متاثر کرتا ہے؟ دن کے اجالے کے اوقات ہر مقام پر مختلف ہوتے ہیں اور یہ خطِ استوا سے فاصلے پر منحصر ہوتے ہیں۔ اس وقت جنوبی نصف کرہ میں موسمِ گرما ہے، اس لیے: دن لمبے ہیں راتیں چھوٹی ہیں ➡️ نتیجتاً روزے طویل ہوتے ہیں جبکہ شمالی نصف کرہ میں موسمِ سرما ہے: دن چھوٹے ہیں راتیں لمبی ہیں ➡️ روزے ن...

بناسپتی برانڈ ’ڈالڈا‘ کے مالک بشیر جان: اکاؤنٹنٹ سے ارب پتی بننے تک کا غیر معمولی سفر

پاکستان میں خوردنی تیل کی صنعت ایک بہت بڑی اور منافع بخش مارکیٹ بن چکی ہے، اور اس شعبے کا سب سے نمایاں اور طاقتور نام ایک ایسے شخص سے جڑا ہے جو نہ کسی روایتی سیٹھ گھرانے سے تعلق رکھتا ہے اور نہ ہی اس کا پس منظر کسی بڑے کاروباری خاندان سے ملتا ہے۔ یہ کہانی ہے بشیر جان محمد کی، جنہوں نے ایک عام اکاؤنٹنٹ کے طور پر کیریئر کا آغاز کیا اور بالآخر پاکستان کے ارب پتی کاروباری شخصیات میں شمار ہونے لگے۔ یہ ایک حیران کن حقیقت ہے کہ پاکستان میں خوردنی تیل کے کاروبار میں سب سے بڑا نام بننے والے بشیر جان محمد نے ابتدا میں کبھی بڑے کاروباری خواب نہیں دیکھے تھے۔ ان کی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ سے ہوا، مگر مستقل مزاجی، درست فیصلوں اور وقت پر ملنے والے مواقع نے ان کی زندگی کا رخ ہمیشہ کے لیے بدل دیا۔ ہجرت، جدوجہد اور نئی زندگی کا آغاز بشیر جان محمد کی پیدائش بھارت کے صوبہ گجرات کے ایک چھوٹے سے شہر بانٹوا میں ہوئی۔ قیام پاکستان کے بعد ان کا خاندان گجرات چھوڑ کر کراچی منتقل ہوا۔ تقسیم ہند کا وہ دور شدید بدامنی اور خوف سے بھرا ہوا تھا۔ بشیر جان کے مطابق، ان کے خاندان کو آخری لمحوں میں ...