نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

عوام یہ کام کرے ورنہ شہروں کو لاک ڈاﺅن کرنا پڑ جائے گا وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے لوگوں سے اپیل کردی

عوام یہ کام کرے ورنہ شہروں کو لاک ڈاﺅن کرنا پڑ جائے گا وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے لوگوں سے اپیل کردی

Image result for doctor yasmeen rashid

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کرونا کے 78 کنفرم کیسز ہیں جن میں سے 60 ایران سے آنے والے زائرین ہیں، کرونا کے 80 فیصد لوگ پینا ڈول سے ہی ٹھیک ہوجاتے ہیں، عوام گھروں میں رہیں یہ نہ ہو کہ کل کو لاک ڈاﺅن کرنا پڑے
ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ پنجاب میں 384افراد کے ٹیسٹ کیے گئے،پنجاب میں کرونا وائرس کے 78 کنفرم کیسز ہیں جن میں سے 60 ایران سے آنے والے زائرین ہیں ، لاہور کے میو ہسپتال میں زیر علاج 4 مریض صحت یاب ہورہے ہیں، جو ٹھیک ہورہے ہیں ان کو بھی 14دن آئسولیشن میں رکھا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ڈی جی خان میں موجود زائرین کے ٹیسٹ 48گھنٹوں میں مکمل کرلیے جائیں گے،کرونا سے متاثرہ 80فیصد لوگ پینا ڈول سے ہی ٹھیک ہوجاتے ہیں، کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تمام اقدامات کررہے ہیں
ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے پاس آئسولیشن کے لیے 500سے زائد کمرے ہیں، پنجاب میں ٹیچنگ ہسپتالوں میں الگ سے آئسولیشن رومز قائم کیے ہیں،عملے کے پاس تمام تر ضروری چیزیں موجود ہیں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا ہماری پوری کوشش ہے کہ حالات کو کنٹرول کیا جائے، وائر س سے متاثرہ افراد کو الگ رکھا گیا ہے،عوام گھروں میں رہیں، یہ نہ ہو کل کو لاک ڈاﺅن کرنا پڑے،رات 10بجے کے بعد تمام شاپنگ مالز بند ہوجائیں گے

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

پنجاب آرازی ریکارڈ سنٹرز کے پتے اور رابطہ نمبر (ARC's) Punjab Arazi Record Centers addresses and contact numbers

  (ARC's) ارازی ریکارڈ  سنٹرز کی تفصیلات پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی (PLRA) صوبے بھر میں تحصیل سطح پر اپنے 151 اراضی ریکارڈ سنٹرز، 59 قانونگوئی آرازی ریکارڈ سینٹرز (QARC's) اور 20 موبائل اراضی ریکارڈ سینٹرز (MARC's) کے ذریعے خدمات فراہم کر رہی ہے۔ ضلع حافظ آباد اے آر سی، تحصیل حافظ آباد ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس، ضلع حافظ آباد (042)-99093000 Ext: 58310 اے آر سی، تحصیل پنڈی بھٹیاں تحصیل کمپلیکس کی نئی عمارت، نزد جوڈیشل کمپلیکس، ضلع حافظ آباد (042)-99093000 Ext: 58210 اے آر سی، تحصیل حافظ آباد ونیکی تارڑ، یونائن کونسل آفس وانکی تارڑ، ضلع حافظ آباد (042)-99093000 Ext: 58110 قانونگوئی (جالاپور بھٹیاں)  اے آر سی یونین کونسل آفس دیہی علاقہ، بند روڈ، وزیرآباد روڈ، جلال پور بھٹیاں تحصیل پنڈی بھٹیاں، ضلع حافظ آباد ضلع بہاولپور بہاولپور سٹی ، کالی پلی سٹاپ ریسکیو 1122 آفس کے قریب، ائیرپورٹ روڈ، ضلع بہاولپور (042)-99093000 Ext: 62310 بہاولپور صدر نزد بغداد الجدید پولیس اسٹیشن، ائیرپورٹ روڈ، ضلع بہاولپور (042)-99093000 Ext: 62210 اے آر سی، تحصیل حاصل پور نزد پی ٹی سی ایل ایکسچینج، ضلع ب...

رمضان 2026: سب سے چھوٹے اور طویل ترین روزے کہاں ہیں؟

رمضان 2026: سب سے چھوٹے اور طویل ترین روزے کہاں ہیں؟ دنیا بھر میں رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اور مسلمان بدھ (18 فروری) یا جمعرات (19 فروری) کو اپنا روزہ شروع کریں گے۔ تاریخیں اس بات پر منحصر ہوتی ہیں کہ آپ دنیا کے کس حصے میں رہتے ہیں۔ رمضان اسلامی کیلنڈر کا نواں مہینہ ہے اور مسلمانوں کے لیے اس کی بے حد اہمیت ہے۔ ہر سال لاکھوں مسلمان طلوعِ آفتاب سے غروبِ آفتاب تک روزہ رکھتے ہیں۔ اسلام میں روزہ ہجری کے دوسرے سال، یعنی پیغمبر اسلام کی مکہ سے مدینہ ہجرت کے دوسرے سال فرض کیا گیا۔ اس کے بعد سے دنیا بھر کے مسلمان اس عبادت کو ادا کر رہے ہیں۔ رمضان کا آغاز قمری کیلنڈر کے مطابق ہوتا ہے، اسی لیے گریگورین کیلنڈر میں اس کی تاریخ ہر سال تقریباً 11 دن پہلے آ جاتی ہے۔ جغرافیہ روزے کی مدت کو کیسے متاثر کرتا ہے؟ دن کے اجالے کے اوقات ہر مقام پر مختلف ہوتے ہیں اور یہ خطِ استوا سے فاصلے پر منحصر ہوتے ہیں۔ اس وقت جنوبی نصف کرہ میں موسمِ گرما ہے، اس لیے: دن لمبے ہیں راتیں چھوٹی ہیں ➡️ نتیجتاً روزے طویل ہوتے ہیں جبکہ شمالی نصف کرہ میں موسمِ سرما ہے: دن چھوٹے ہیں راتیں لمبی ہیں ➡️ روزے ن...

26 زبانوں کا ماہر اور بھیس بدلنے والا جاسوس: رچرڈ برٹن کے مکہ تک خفیہ سفر کی حیرت انگیز داستان

  بیسویں صدی کے آغاز سے قبل کی دنیا آج کے مقابلے میں کہیں زیادہ پراسرار اور خطرناک تھی۔ اس دور میں مہم جوئی کا مطلب صرف سیاحت نہیں بلکہ اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر انجان وادیوں اور ممنوعہ خطوں کی خاک چھاننا تھا۔ جب ہم تاریخ کے اوراق پلٹتے ہیں، تو ایک ایسی شخصیت کا نام ابھرتا ہے جس کی زندگی کسی سنسنی خیز فلمی کہانی سے کم نہیں۔ یہ نام ہے سر رچرڈ فرانسس برٹن کا۔ رچرڈ برٹن محض ایک برطانوی فوجی یا مہم جو نہیں تھا، بلکہ وہ ایک بے مثل ماہرِ لسانیات، مترجم، جاسوس اور وہ پہلا غیر مسلم تھا جس نے کمالِ ہوشیاری سے مکہ اور مدینہ کی زیارت کی اور حجرِ اسود کو بوسہ دینے کا دعویٰ کیا۔ لسانیات کا جادوگر: 26 زبانوں پر عبور رچرڈ برٹن کی سب سے بڑی طاقت اس کی زبان دانی تھی۔ وہ ایک "پولی گلۆٹ" (Polyglot) تھا جسے نہ صرف زبانیں سیکھنے کا جنون تھا بلکہ وہ ان کے لہجوں اور ثقافتی باریکیوں کو بھی جذب کر لیتا تھا۔ زبانوں کا تنوع: برٹن کو اردو، فارسی، عربی، ہندی، سندھی، پنجابی، مرہٹی، اور کئی یورپی و افریقی زبانوں سمیت 26 زبانوں اور ان کے درجنوں لہجوں پر مکمل دسترس حاصل تھی۔ سندھ میں قیام: برٹن...