پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبے بھر میں دودھ کی ندیاں بہا دیں ،ایسی خبر کہ آپ بھی سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبے بھر میں ندیاں بہا دیں ،ایسی خبر کہ آپ بھی سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے
ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کی سربراہی میں صوبہ بھر کی ڈیری سیفٹی ٹیموں نے 35 ہزار 977 لیٹر مضر صحت ملاوٹی دودھ تلف کر دیا۔ملاوٹی دودھ کی سپلائی میں سب سے زیادہ لاہور میں 12 ہزار لیٹر، دوسرے نمبر پر فیصل آباد میں 5 ہزار لیٹر جبکہ تیسرے نمبر پرسرگودھا میں 4 ہزار لیٹر سے زائد مضر صحت دودھ تلف کیا گیا۔ڈیری سیفٹی ٹیموں نے مجموعی طور پر ایک ہزار 294 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 9 لاکھ 73ہزار 763 لیٹر دودھ کی چیکنگ کی۔لاہور130، فیصل آباد188، گوجرانوالہ137، اٹک6، بہاولنگر15، بہالپور13، بھکر25، چکوال9، چنیوٹ34، ڈیرہ غازی خان54، حافظ آباد3، جھنگ84،جہلم19، قصور83، خانیوال17 اور خوشاب 19میں دودھ بردار گاڑیوں کا چیک کیا گیا۔اسی طرح لودھراں 16، منڈی بہاؤالدین 8، میانوالی9، ملتان17، مظفر گڑھ9، ننکانہ صاحب22، نارووال21، اوکاڑہ 4، رحیم یار خان 7، راجن پور12، سرگودھا35، شیخو پورہ131، سیالکوٹ118، ٹوبہ ٹیک سنگھ 33 اور وہاٖڑی میں 16 گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ دودھ کی مقدار میں اضافے کے لیے آلودہ پانی اور کیمیکلز کی ملاوٹ سنگین جرم ہے،ضائع کیے گئے دودھ کی ایل آر انتہائی کم، یوریا اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی،پنجاب بھر میں چیک کیے گئے تمام دودھ میں سے 4فی صد ملاوٹی دودھ نکلا۔
عرفان میمن کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی روزانہ کی بنیاد پر کاروائیوں سے دودھ میں ملاوٹ کی شرح کم ہو رہی ہے،ملاوٹی اور ناقص دودھ کا استعمال بچوں اور بڑوں میں متعدد بیماریوں کا باعث بنتاہے
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں